• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرباء پروری کا اطلاق پوری انڈسٹری پر ہوتا ہے، سونم کپور

ممبئی ( نیوز ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری میں رواں سال اقربا پروری پر شور نے انہیں بہت محظوظ کیا، کیونکہ اگر کوئی ڈکشنری میں اس کے معنیٰ دیکھیں تو اسے معلوم ہوجائے گا یہ تو ہر جگہ موجود ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک آن لائن پروگرام میں کیا۔اداکارہ نے کہا کہ پوری انڈسٹری اس بحث میں شامل ہے اور اس پورے عرصے میں خوش ہوتی رہی، تھوڑا علم کہتے ہیں بہت خطرناک ہوتا ہے، اس لئے یہاں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، میں چاہتی تھی کہ اس کے معنی ٹوئٹر پر لکھ دوں مگر میری والدہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس معاملے سے دور رہنا چاہیئے،میرا کہنا تھا کہ ماں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ لوگ اس کا مطلب نہیں جانتے؟، یہ بحث اس وقت شروع ہوئی تھی جب کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام لگایا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ میں اس کے معنیٰ بتانا پسند کروں گی،اقربا پروری کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی تعلق یا ملازمت یا استحقاق جو آپ کو کسی رشتہ کی وجہ سے حاصل ہو،یہ رشتہ دار،دوست یا دوست کا دوست بھی ہوسکتا ہے، جو بھی میرٹ پر نہ ہو وہ اقربا پروری میں شمار ہوگا۔اس لئے اس کا اطلاق کسی بھی انڈسٹری یا فلم انڈسٹری میں سب پر ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میری بہن پرڈیوسر و ڈیزائنر ریہا کپور کے پاس دو انٹرنز ہیں جن کی سفارش فرانس سے آئی تھی۔مجھے سمجھ نہیں آیا کہ یہ بحث اتنی زیادہ کیوں پھیل گئی۔
تازہ ترین