• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف شاعراورفلسفی جون ایلیاکی 86ویں سالگرہ آج منائی جائیگی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے عہد میں نمایاں حیثیت رکھنے والے جون ایلیا کے چاہنے والے ان کی86 ویں سالگرہ14دسمبر کو منا رہے ہیں۔جون ایلیا کا اصل نام سید جون اصغرتھا ، وہ 14 دسمبر 1931کوبھارتی شہر امروہہ میں پیدا ہوئے اور 1957میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کرکے کراچی میں رہائش اختیارکی۔ اپنے انوکھے انداز تحریرکی وجہ سے شہرت رکھنے والے جون ایلیا کو نہ صرف عربی بلکہ انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی زبان میں بھی اعلی مہارت حاصل تھی۔ان کی شاعری ان کے متنوع مطالعہ کی عادات کا واضح ثبوت تھی، جس وجہ سے انہیں وسیع مدح اورپذیرائی نصیب ہوئی۔ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، اسلامی صوفی روایات، اسلامی سائنس، مغربی ادب اور واقع کربلا پر جون کا علم کسی انسائکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا۔ 8نومبر 2002کو جان ایلیا اس دار فانی سے ہمیشہ کے لئے رخصت ہوگئے جنہیں کراچی میں سخی حسن کے قبرستان میں دفنایا گیا۔ ان کی لوح مزار پر انھی کا یہ شعر تحریر ہے ’میں بھی بہت عجیب ہوں، اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں۔
تازہ ترین