• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول کڈمین کی فلم ڈیسٹرائیر کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار نکول کڈمین نئی تھرلر فلم ڈیسٹرائیر سے نئی تصاویر میں پہچانی نہیں جارہی ہیں۔فلم میں وہ ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ تبدیلی ٹاپ آف دی لیک فلم میں جھریوں زدہ معمر خاتون کے کردار کے ایک سال بعد آئی ہے۔ تصایور میں نکول کڈمین لاس اینجلس کی سڑکوں پر چلتی نظر آرہی ہیں،چہرے پر ضدی تاثرات ہیں،ان کے بال بھی بکھرے ہوئے ہیں۔نکول کڈمین نے حال ہی میں ایک گھریلو تشدد کا شکار خاتون کا کردار ادا کیا تھا،جس کیلئے انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔فلم ڈیسٹرائیر کو کیرن کوساما نے ڈائریکٹ کیا ہے، یہ ایک پولیس کے جاسوس کے بارے میں ہے جو امن کے قیام کیلئے اس کے ماضی میں انڈر کور اسائمنٹ کے افراد سے دوبارہ رابطہ ہوجاتا ہے۔ فلم میں وہ بریڈلے وائٹ فورڈ اور ٹوبی کیبیل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پچاس سالہ اداکارہ 2018 میں اکوامین میں کوئین اٹلانٹا کا کردار ادا کریں گی۔
تازہ ترین