• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار خواجہ اکمل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف اداکار خواجہ اکمل کی یاد میں تعزیتی ریفرنس گزشتہ روز ہوا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہاکہ خواجہ اکمل کا شمار اُن آرٹسٹوں میں ہوتا تھا جو عوام کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرتے تھے وہ ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے والے انسان تھے۔ خواجہ اکمل کے قریبی عزیز اور ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر ایف طفیل نے کہاکہ خواجہ صاحب ہر حال میں خوش رہتے تھے۔ حمزہ اکمل نے کہاکہ خواجہ اکمل ایک بہت اچھے انسان کے ساتھ ساتھ اچھے والد بھی تھے، آخری وقت میں اُن کا اپنے رب سے رشتہ جڑ گیا تھا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے خارزن شہناز صدیقی ، گورننگ باڈی کے رکن اقبال لطیف ، وکیل فاروقی، ایاز خان ،شہزاد رضا، نعمان خان، سعادت جعفری، اکرم شیخ، انور کمال، صدیق راجہ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین