• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈ اداکار راج کپور کے مداح اُنکی93ویں سالگرہ آج منا رہے ہیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم نگری کے شو مین راج کپورکے مداح 14دسمبرکوانکی 93ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔بولی وڈکے لیجنڈاداکارراج کپور جو آج بھی لاکھوں دِلوں پر راج کر رہے ہیں ،14دسمبر1924کو پشاور میں پیدا ہوئے اور ان کا اصلی نام رنبیر راج کپور تھا۔1935میں بطور چائلڈ ایکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے راج کپور نے صرف اداکاری ہی نہیں بلکہ فلم سازی اورہدایت کاری کے میدان میں بھی خود کو منوایا۔راج کپور اور اداکارہ نرگس کی جوڑی فلم بینوں میں بیحدپسند کی گئی۔ راج کپور نے آوارہ، برسات،شری 420 ،چوری چوری اور جاگتے رہوجیسی کئی سپرہٹ فلمیں دیں۔لیجنڈ اداکار راج کپور کو2 نیشنل فلم ایوارڈ اور 9 فلم فیئر ایوارڈ ملے۔انکی فلم آوارہ اور بوٹ پالش کانزفلم فیسٹول میں گولڈن پام ایوارڈ کیلئے بھی نامزد کی گئیں۔فلم انڈسٹری کے اس اکیلے شومین کی 1951میں ریلیز ہونیوالی فلم’آوارہ‘ کا100عظیم فلموں کی فہرست میں شامل ہو نا’آوارہ‘کی وقت کی قید سے آزاد شہرت کا ایک اور ثبوت ہے۔راج کپور کی فلموں میں تفریحی پہلو ضرور تھا لیکن ساتھ ہی انکی فلموں میں سماجی ناانصافی پر تنقیدی نقطہ نظر سے روشنی ڈالی جاتی تھی اور یہی وجہ تھی کہ راج کپور کو ہندوستان کا اعلی ترین اعزازیعنی ’ دادا صاحب پھلکے ‘ایوراڈ دیا گیا۔بطور ہدایت کار انہوں نے کئی مشہور ہیروئنوں کو بھی متعارف کرایا جن میں ڈمپل کپاڈیہ اور منداکنی شامل ہیں۔ مشہور بھارتی فلم’ حنا ‘راج کپور کی بطور ہدایتکارآخری فلم تھی جس میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا اور اس فلم نے باکس آفس شاندار کامیابی حاصل کی۔ دمے کے مرض میں مبتلا راج کپور 1988میں 63سال کی عمر میں اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔
تازہ ترین