• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں ماہ 22تاریخ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، البتہ پاکستان میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزرات اطلاعات نے سینسر بورڈ کی سفارش کے بعد فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کے فلم میں پاکستان سے متعلق مناظر موجود ہیں، جس کی وجہ سے اسے سینسر بورڈ نے کلیئر نہیں کیا۔خیال رہے کہ فلم ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان کی 2012 میں ریلیز ہوئی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کو بھی پاکستان میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس فلم میں سلمان خان نے ہندوستانی جبکہ کترینہ کیف نے پاکستانی جاسوس کا کردار ادا کیا۔یہ دونوں اس نئی فلم میں بھی یہی کردار دھراتے نظر آئیں گے۔فلم میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی ایک گانا گایا ہے۔اس گانے’ ʼدل دیاں گلاں‘ میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو دکھایا گیا ہے اور یہ ایک رومانوی گانا ہے۔اس گانے میں ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے آنجہانی لیجنڈری ہدایت کار یش چوپڑا کا احساس دینے کی کوشش کی ہے۔ان کے بقول ʼ میں ہمیشہ سے یش چوپڑا کے کلاسیک رومانوی گانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا تھا، جنھیں سنتے ہوئے میں بڑا ہوا اور مجھے خوشی ہے کہ اس گانے دل دیاں گلاں کے ذریعے میں یہ مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
تازہ ترین