• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش کلب ایلوس نے رواں سیزن میں دوسرے کوچ کی چھٹی کردی

میڈرڈ (نیوز ڈیسک)اسپینش فٹبال لیگ میں جدوجہد سے دوچارکلب ایلوس نے رواں سیزن میں دوسری بار کوچ کی چھٹی کردی، اٹالین کوچ گیانی ڈی بیاسی محض 7میچز بعد ہی عہدے سے الگ کردیئے گئے، ان کی زیرنگرانی ٹیم نے صرف دو میچز لیوانٹے اور ایسپانویل کیخلاف ہی فتوحات سمیٹیں، رئیل سوسائیڈڈ، رئیل بیٹس، ویلنسیا، گیٹف اور ایبار کیخلاف ناکامیاں اپنے ساتھ انہیں بھی لے ڈوبیں، سابق کوچ زیویئر کیلیوکو عارضی طور کلب کی ذمے داری سونپی گئی ہے، سائوتھمپٹن کے مینجر موراسیو پیلگیرینو کی زیرنگرانی ایلوس نے گزشتہ سیشن میں کوپاڈیل رے کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ سیزن کا اختتام لالیگا میں نویں پوزیشن پر کیا تھا، ان کی ٹیم ایک دہائی بعد ٹاپ لیگ میں واپس آئی ہے، تاہم پیلگرینو کی رخصت اور مارکوس لورینٹ اور تھیوہرنانڈز کے کلب چھوڑ کر جانے کے بعد ایلوس میں فارورڈ جوبان کیریک اور زیڈان کے بیٹے اینزوزیڈان کو شامل کیا گیا لیکن یہ دونوں تاحال کوئی متاثرکن پرفارمنس پیش نہیں کرپائے۔
تازہ ترین