• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمؐ کی حیات مبارکہ جامعیت کی اعلیٰ ترین مثال ہے، مفتی عبدالمجید

برمنگھم(پ ر)نبی اکرم ﷺ کی حیاتِ مبا رکہ جا معیت اور اکملیت کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔آپ ایک ہی وقت میں اللہ کے نبی و رسول بھی تھے۔ اسلا می ریاست کے سربراہ اور عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس بھی تھے۔اسلامی فوجوں کے کمانڈر انچیف اورصادق و امین تاجر بھی تھے ۔ آپ ایک شفیق با پ، ایک فرما نبردار بیٹے اورجذبات و احساسات کا خیال رکھنے والے شوہر بھی تھے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ ایک عظیم معلمِ اخلاق تھے جنہوں نے تئیس سال کے قلیل عرصے میں پورے معاشرے کی کایا پلٹ دی۔ ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے ہیڈز ورتھ اسلا مک سنٹر برمنگھم میں خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا ’’ نبی اکرمﷺ نے اپنی جامع شخصیت اور مکمل پیغام کے ذریعے بگڑے ہو ئے معاشرے کی کایا پلٹ دی ۔عرب کے وہ لو گ جو دینی، معاشرتی ،سیاسی اور معاشی لحاظ سے انسانیت کی بلند ترین سطح سے گر کر حیوانیت کی پست ترین سطح پر پہنچ چکے تھے حضور ﷺ نے ان کی زندگی میں ایسا انقلا ب پرپا کر دیا کہ وہ زما نے کے امام اور پیشوا بن گئے۔نبی اکرم ﷺ کا اصل کارنامہ یہی ہے کہ آپ نے انسان کو باہر سے بدلنے کی بجا ئے اندر سے بدلنے کی جدوجہد کی جس کا لا زمی نتیجہ یہ نکلا کہ پورے معاشرے میں ایک ہمہ گیر انقلاب برپا ہو گیا ۔مفتی عبدالمجید ندیم نے مزید کہا کہ’’آج مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ محبتِ رسول ﷺ کے دعوے کرنے کے با وجود اپنے آپ کو بدلنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔انہوں نے اپنے کوچہ و بازار اور بام و در کو تو برقی قمقموں سے روشن کر لیا ہے لیکن ان کے قلب و نظر جہالت،فرقہ پرستی اور شخصیت پرستی کے اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں۔
تازہ ترین