• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجامعہ صفۃ الاسلام میں دستار بندی کی تقریب16دسمبر کو ہوگی

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل) الجامعہ صفۃ الاسلام بریڈ فورڈ میں طلباء مولانا محمد حامد حسن، مولانا حافظ عبدالرحیم محمود، مولانا حافظ افراز امجد، مولانا حافط محمد حسن ہاشمی، مولانا زین العابدین ہاشمی، مولانس سید طلحہ شاہ بخاری کی گریجویشن کی پُروقار تقریب16دسمبر کو الجامعہ صفۃ الاسلام یونیورسٹی میں ہوگی، جس میں برطانیہ بھر سے سادات کرام اور جید علما و مشائخ بھی شریک ہوں گے، اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، گریجویشن کی تقریب میں جامعہ الکرم کے پیر زادہ امداد حسین، المرکز اسلامی کے مفتی حسن رضا بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ دیگر علماء میں صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی مجددی آف بائولی شریف، شید شعیب حسین شاہ، سید ریاض حسین شاہ، سید منور حسین شاہ بخاری، سید سجاد حسین شاہ بخاری، علامہ پروفیسر صدیق اکبر، علامہ حافظ عبدالغفور چشتی، علامہ ظفر محمود فراشوی، مفتی غلام سرور، علامہ حافظ نعمت علی چشتی، مولانا حافظ فضل احمد قادری، مولانا بلال جامی، مولانا حافظ کرم رفیق، مولانا حافظ ظائر، مولانا محمد احمد، حافظ محمد نثار، حافظ محمود الحسن کے علاوہ قراء حضرات قاری خیر محمود، قاری ظہور احمد، قاری ظہیر اقبال، قاری محمد سعید نقشبندی کے علاوہ بزم رضا گروپ اور مدنی گروپ نعت شریف کے نذرانے پیش کریں گے۔ تقریب میں گیارہویں شریف کا بھی خصوصی پروگرام ہوگا، جس کی صدارت فضلی الشیخ پیر محمد حبیب الرحمٰن کریں گے، دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کے انتظامات کو بھی مکمل کرلیا گیا۔
تازہ ترین