• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکے اسلام مشن کے زیر اہتمام اتحاد امت کانفرنس17دسمبر کو ہوگی

برمنگھم(پ ر) یوکے اسلامک مشن سپارک بروک اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام اتحاد امت کے عنوان سے سیرت النبی ﷺ کانفرنس 17دسمبر کو سپارک بروک اسلامک سنٹر کانفرنس ہال میں ڈھائی بجے منعقد ہوگی کانفرنس سے مختلف مکاتب فکر علمائے کرام اور سکالر خطاب کریں گے مسلم یونٹی کے حوالے سے سیرت کے مختلف پہلووں پر روشی ڈالی جائے گی ۔ کانفرنس کے انتظامات کے سلسلے میں یوکے اسلامک مشن سپارک بروک کے ناظم سید مشتاق گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پروگرام کو حتمی شکل دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کانفرنس سے مسلمانوں کے اندر اعتماد کی فضا پیدا ہوگی مختلف مسالک کے علمائے کرام ایک پلیٹ فارم سے اللہ کے رسول ﷺ کی سیرت کا پیغام دیں گے کہ مسلمان کس طرح اپنے مسائل کے حل کے لیے اعتدال کا راستہ اختیار کریں رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اور جونظام حیات لے کر آئے تھے اسے اجاگر کیا جائے اور اسلام کے بارے میں جو غلط فہمیاں پیدا کی جاتی ہیں انہیں دور کیا جائے اور مسلمانوں کی نئی نسل کی تربیت اور رہنمائی کی جائے اور انہیں انتہا پسندی سے دور رکھنے کے لیے موثر حکمت عملی پر توجہ دی جائے۔ اجلاس میں مفتی فاروق علوی، سجاول خان، قاری محمد سڈیق، مدثر بصیر جاوید خان اور دیگر رہنمائوں نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا کانفرنس کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔
تازہ ترین