لوٹن ( شہزاد علی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کو برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر میں ہونے والے انسانی حقوق کی پامالیوں پر ہونے والی ایک انکوائری میں بیان ریکارڈ کرانے کی دعوت دی گئی ہے ۔ فرنٹ کے صدر صابر گل اور جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کو آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ آن کشمیر نے دعوت دی ہے کہ وہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر ہونے والی انکوائری میں ثبوت پیش کرے ۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی انکوائری ہے جو لندن میں آج بروز جمعرات 14 دسمبر کو پارلیمنٹ میں منعقد ہوگی ۔ انکوائری میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کی انٹرنیشنل مہم کے سربراہ عظمت اے خان ریاست جموں کشمیر میں ہونے والے انسانی و سماجی اور سیاسی حقوق کی پامالیوں پر زبانی دستاویزی ثبوت پیش کریں گے ۔