• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ اور ویلز میں 2020سے پانی کے بلوں میں 25پونڈز سالانہ تک کمی کا عزم

لندن(نیوز ڈیسک) ریگولیٹرآف واٹ نے انگلینڈ اور ویلز میںگھریلو صارفین کے لئے2020سے2025تک پانی کے بلوں میں 25پونڈز سالانہ تک کمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ریگولیٹر نے کہا ہے کہ اگلے 15روز میں پانی کی جائزہ رپورٹ جاری ہونے سے واٹرسپلائی کمپنیوں کو صارفین سے پانی کے اخراجات سے بہت زیادہ چارجز وصول کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ 2016میں ایک بااثر حکومتی کمیٹی نے واٹر کمپنیوں کی جانب سے پانی کے اخراجات کا زیادہ تخمینہ پیش کرنے پر آف واٹ پر تنقید کی تھی۔آف واٹ نے کہا ہے کہ صارفین واضح طور پر پانی کے بلوں میں حقیقی کمی کو دیکھ سکیں گے۔ 1989میں نجکاری کے بعد سےپانی کے بلوں میں افراط زر سے زیاد ہ تقریباً40فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا نجکاری کا فیصلہ انڈسٹری کے لئے کیا گیا تھا۔ ریگولیٹر کی چیف ایگزیکٹیو کیتھرائین روزنے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مالی اخراجات کا قبل از وقت جائزہ لیا ہے تاکہ کمپنیوں کو یہ موقع فراہم کیا جا سکے کہ وہ اپنے صارفین سے ان اخراجات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بل وصول کریں۔پانی کی فراہمی پر آنے ولے مالی اخراجات بل کی مجموعی رقم کا اسطاً ایک تہائی ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمپنیوں کے لئے پانی کے اخراجات میں سال2014میں 3.74فیصد اور اب2.4فیصد کمی ہوئی ہےاور اس کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل ہو گا۔ تاہم کمپنیوں کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ افراط زر کا اضافہ بلوں میں شامل کر سکتی ہیں۔ 2020سے صارفین جو ادائیگی کریں گے اس میں وہ رقم شامل نہیں ہو گی جو وہ پہلے ادا کر چکے ہیں کیونکہ آف واٹ کی سطح پر قیمتوں پر کنٹرول نہیں کیا گیا تھا۔آف واٹ کی جانب سے قیمتوں پر حتمی جائزہ رپورٹ 2019میں شائع کی جائے گی۔محترمہ روز کا کہنا تھا کہ نجکاری ایک سیاسی فیصلہ ہو سکتا ہے مگرنجکاری کے بعد سے واٹر کمپنیوں نے 140ارب پونڈز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آف واٹ نے بانی کے بلوں کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے وقت واٹر فرمس کے اخراجات مثلاً پانی کو صارفین تک پہنچانے اور ان کی خدمات کی فراہمی کے اخراجات کا جائزہ لیا تھا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2016میں پبلک اکائونٹس کمیٹی نے کہا تھا کہ آف واٹ نے اخراجات کا مسلسل زائدتخمینہ لگایا ۔
تازہ ترین