• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،کے الیکٹرک کی نجکاری کیخلاف در خواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں کےالیکٹرک کو پرائیویٹ کرنےکیخلاف کےای ایس سی لیبریونین کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نےوکلا کےدلائل سننےکےبعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کےالیکٹرک کو پرائیویٹ کرنےکیخلاف کےای ایس سی لیبریونین کی درخواستوں کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران عدالت میں بیرسٹر صلاح الدین کاکہنا تھا کہ حکومت نےکےای ایس سی کوپرائیویٹ کرکےعوام کو اربوں روپےنقصان پہنچایا ،سترارب روپےکی پراپرٹی حکومت نےصرف پندرہ ارب میں بیچ ڈالی پاکستان کی کمپنی کو بیرون ملک کی کمپنی چلا رہی ہےجو اپنےمن مانے ٹیریف وصول کررہی ہےکےالیکٹرک اصل میں تین شیئر ہولڈرزہیں اور یہاں غریب متوسط طبقے کے لوگ رہتے ہیں ان سے ہزاروں کا بل وصول کیا جارہا ہے حکومت سندھ نے کےای ایس سی کو پرائیویٹائزیشن کرکے اپنی جان چھڑا لی ہےعوام اپنی درخواستیں کہاں لےکرجائیں حکومت نےغیر قانونی طورپر پرائیویٹائزیشن کی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کے کے الیکٹرککو پرائیواٹ کرنے کے فیصلہ کلعدم قرار دیا جائے۔
تازہ ترین