• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم آباد،موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس افسر زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس افسر کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ، تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے لاروش ریسٹورینٹ کے قریب ٹریفک پولیس کا افسر وی وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک کو روک کر کھڑا ہوا تھا کہ ناظم آباد انڈر پاس میں سے ایک موٹر سائیکل پر سوار 3افراد کو دیکھ کر افسر نے آگے بڑھ کر روکنا چاہا جس پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکنے کے بجائے پستول نکال کر افسر پر فائرنگ کردی اور پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی لیکر فرار ہو گئے ،فائرنگ کے باعث سڑک پر بھگدڑ مچ گئی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمی افسر کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکارکی شناخت 40 سالہ ارشاد ولد شوکت کے نام سے کی گئی جو کہ ٹریفک پولیس میں سب انسپکٹر اور ناظم آباد ٹریفک سیکشن کا انچارج ہے۔
تازہ ترین