• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 20 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ لندن اور سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلرز سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دانیال کو گرفتار کیاجس کی سیاسی وابستگی ایم کیو ایم (لندن) سے ہےترجمان کے مطابق ملزم بھتہ خوری اور وال چاکنگ سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،رضویہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید عاطف عباسی نقوی کو گرفتار کیاجس کا تعلق کالعدم سپاہ محمد پاکستان سے ہے،ملزم ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے، گذری ، گلبرگ ، رضویہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقوںسے رینجرز نے معراج الدین عرف مینو ، سیف اللہ عرف نیازی، ذوالفقار احمد اور محمد ناصر کو گرفتارکیا،کورنگی انڈسٹریل ایریاکے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان انجم ملک عرف فیاض اور محمد فیضان عرف ڈان کو گرفتار کیا،ملزمان اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان محمد فواد علی ، بلاج ،اصغر علی عرف دادا ، عباس علی عرف دا دا اور حاجی جنید کو گرفتارکر لیا،سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام علی اور سکندر شاہ کو گرفتار کرلیا،کلری اصغر عرف دادا ، اقبال مارکیٹ سے محمد اسماعیل ،سرجانی ٹاؤن سے محمد فیضان ، ماجد علی اور عبدالمجید کو گرفتار کرکے منشیات اوراسلحہ برآمد کرلیا۔
تازہ ترین