• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل سمیت تمام صنعتی ملازمین کے مسائل حل کریں گے، وزیر محنت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر محنت سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل سمیت صوبے کے تمام صنعتی یونٹس میں کام کرنے والے تمام محنت کشوں کے تعلیم،صحت اور طبی سہولتوں سمیت دیگر مسائل حل کرنے کے سلسلے میں حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی،وہ بدھ کو یہاں اپنے دفتر میں پیپلزورکریونین پاکستان اسٹیل کے صدر دھنی بخش کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کررہے تھے،وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی زمین فروخت کی جارہی ہے، یہ مل ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی ہے، ہم تمام محنت کش درخواست کرتے ہیں کہ حکومتِ سندھ اسٹیل مل کے معاملات دیکھے اور اسے خود چلائے،پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لئے سندھ حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے،وفد نے اسٹیل مل کے تعلیمی ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں اورملازمین کے بچوں کو کتابیں ، بستے ، یونیفارمز اور جوتے فراہم کرنے کے لئے تعا ون اورمیڈیکل ڈپارٹمنٹ کے سو بستروں کے اسپتال میں سہولتیں فراہم کرنے کے لئے بھی تعاون کی اپیل کی،جس پرناصر شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جانب سے ان کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جا ئیں گے ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین