• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیلی جماعت خانہ کے اطراف صفائی، کچرا اور ملبہ ہٹادیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ڈ ایم ڈی اکٹراے ڈی سجنانی نے کہا ہے کہ ضلع جنوبی میں اسماعیلی جماعت خانہ کے اطراف صفائی کے دوران 100 ٹن سے زائد کچرا و ملبہ صاف کیا گیاہے انہوں نے کہا کہ صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور آلودگی سے پاک صحتمند ماحول کے لئے گھروں کا کچرا مقررہ مقام تک پہنچانے کے لئے جدید نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔لہذا شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ مہذب معاشرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری سمجھیں اور ادارے کے ساتھ تعاون کریں ۔ کچرا مقررہ جگہ پر تھیلیوں میں بند کرکے رکھیں تاکہ ماحول آلودہ نہ ہوں ۔
تازہ ترین