• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرٹاؤن میں جلد رہائشی سہولتیں فراہم کی جائیں،الاٹیز کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تیسرٹاؤن اسکیم 45 کے الاٹیز نے ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پلاٹوں کو منسوخ کرنے کے نوٹسز بھیجے جانے پر احتجاج کیا ہے الاٹیز نے بتایاکہ ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی نے ایسے الاٹیز جن کی کچھ قسطیں یاواجبات باقی ہیں ان کے پلاٹ منسوخ کرنے کے خطوط بھیجے ہیں جبکہ ایم ڈی اے اب تک تیسرٹاؤن اسکیم کو رہائش کے قابل بنانے میں ناکام رہا ہے پانی بجلی سمیت انفرااسٹرکچر کی دیگر سہولتیں تاحال دستیاب نہیں ہیں اسکیم تاحال رہائش کے قابل نہیں ہے تو کس بنیاد پر الاٹیز کے پلاٹ منسوخ کرنے کی بات کی جارہی ہے الاٹیز نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور تیسرٹاؤن میں جلد رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین