• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل انعام میمن کی بیماری سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی بیماری سے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا ہے ۔بورڈ میں نیورولوجسٹ نیوروفیزیشنز اور دیگر ڈاکٹروں کو شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔بدھ کو شرجیل انعام کی جانب سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔درخواست گذارکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کا علاج جیل میں ممکن نہیں۔ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔عدالت نے شرجیل میمن کی درخواست پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ یہ بتائے کہ شرجیل میمن کا علاج جیل اسپتال میں ممکن ہے یا نہیں۔
تازہ ترین