• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائو تحسین کا نام پروموشن بورڈ کو بھجوا دیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواست نمٹا دی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیوز لیکس سکینڈل میں عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین علی خان کی جانب سے ترقی کے لئے نام پروموشن بورڈ کو بھجوانے کی متفرق درخواست نمٹا دی،۔ بدھ کو جسٹس عامر فاروق نے رائو تحسین کی درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کی جانب سے قیصر امام ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اس موقع پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری عمر بن ضیاء پیش ہوئے اور بتایا کہ راؤ تحسین کا نام ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین