• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصار برنی کی بھارتی جیلوں میں قید 2 پاکستانی خصوصی بچوں کی رہائی کی اپیل

کراچی (جنگ نیوز) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے بھارت کی جیلوں میں قید دو بیمار پاکستانی قیدیوں کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر فوری رہائی کی اپیل کی ہے۔ بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستان میں بھارت کے ہائی کمیشن کی توجہ امرتسر جیل میں بارڈر کراس کر جانے کے جرم میں قید سماعت و گویائی سے محروم بچے حسنین علی کی طرف دلائی جو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہونے کے باعث غلطی سے راستہ بھٹک کر بھارتی پنجاب پہنچ گیا جہاں یہ جاننے کہ باوجود کہ بچہ بول اور سن نہیں سکتا اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔انصار برنی نے کہا کہ حسنین علی کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ ذہنی طور پر معذور جاوید جوگی جو جے پور جیل میں قید ہے کا تعلق سندھ کے علاقہ تھر سے ہے جو ذہنی معذور ہے۔انصار برنی نے کہا کہ دونوں پاکستانی انتہائی غریب ہیں اس لئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ان کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین