• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور فاروق ستار کو چیف الیکشن کمیشن نے پیش ہونیکا حکم دیدیا

کراچی(رپورٹ/آغاخالد)جماعتی وفاداریاں بدلنے پر ڈپٹی میئر ارشد وہرا اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کوچیف الیکشن کمشنر نے آج اسلام آباد ہیڈکوارٹرمیں صبح 10بجے پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے ڈپٹی میئر کی وفاداری بدلنے اور ایم کیو ایم چھوڑکر پی ایس پی میں شامل ہونے پر الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے گلزار اختر الیکشن آفیسر لاء نے ڈاکٹر فاروق ستار کو آج جمعرات صبح 10بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کانسٹی ٹیوشن ایونیو اسلام آباد میں ان کے آفس پیش ہونے کا حکم دیا ہے اسی طرح کا نوٹس ڈپٹی میئر کو بھی دیا گیا ہے اور دونوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے ان کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کرے ورنہ کمیشن ان کے خلاف یکطرفہ فیصلہ جاری کرے گا ۔
تازہ ترین