• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری اور سعد رفیق (ڈمیز) آج ”خبرناک“ میں مہمان ہوں گے !!

کراچی (جنگ نیوز)آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق (ڈمیز) جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں مہمان ہوں گے۔ شرکاءنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میاں صاحب نے کشتیاں جلائی نہیں صرف سوراخ کئے ہیں، قوم کے ہاتھ پیلے کرنے ہی والے تھے کہ ”مجھے“ نکال دیا گیا“۔شو کے دوران جن دیگر موضوعات پر بات ہوگی اُن میں ”انتخاب کا الاؤ اور اقتدار کی دیگ ،بھڑکائے کون ، کھائے کون، قادری کی یاری سب پہ بھاری، ایک گھوڑا دولہے تین، پہلے گھونگھٹ اٹھائے کون؟“ شامل ہیں۔ پروگرام میں ایک نغمہ ”ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے“ بھی پیش کیا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام علی میر کے ساتھ شب11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین