• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوسستی بجلی دے گا اسے سسٹم میںشامل کرینگے، لوڈشیڈنگ نہیںہورہی، اویس لغاری

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، بجلی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہے،خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے،ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، جہاں بجلی چوری ہو گی وہاں 100فیصد بجلی فراہم نہیں کر سکتے‘سیاسی بنیاد پر بجلی تقسیم نہیں کی جائیگی،جہاں بجلی چوری ہو رہی ہو گی وہاں 100فیصد بجلی فراہم نہیں کر سکتے، ملک میں بجلی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہے، بجلی چوری کا خمیازہ 14کروڑ لوگ بھگت رہے ہیں، خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، جب بجلی زیادہ استعمال کریں گے تو بل بھی زیادہ ہو گا، سیاسی یا صوبائی بنیاد پر بجلی تقسیم نہیں کی جائے گی، ملک میں بجلی چوری سے 135 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ کے پی کے میں کچھ علاقوں میں 85فیصد تک لائن لاسز ہیں، کے پی کے حکومت نے ساڑھے تین سال تک وفاق کو پیسے نہیں دیئے، کے پی کے میں 250فیڈرز میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نواز شریف کا خواب ہے کہ عوام کیلئے بجلی کی قمیتیں کم کر یں گے، جو سستی بجلی دے گا اسے سسٹم میں شامل کریں گے، بجلی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہے، ہم اس وقت بجلی کے سیکٹر کو آگے لے جانے کی پوزیشن میں ہیں، ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی گئی ہے، آئندہ چند ہفتوں میں توانائی سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے۔
تازہ ترین