• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف 17ارب کی کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم ودیگرکیخلاف 17ارب روپے کرپشن ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔بدھ کو احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم ودیگرکے خلاف سترہ ارب روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس کو کالعدم قراردینے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے ایس ایس جی سی میں غیر قانونی ٹھیکے دیئے اور سترہ ارب کی کرپشن کی ہے ۔ عدالت میں ملزمان کی جانب سے 6 متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں ۔عدالت نے ریفرنس کالعدم قرار دینے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے مزید 23دسمبر تک سماعت ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ کرپشن ریفرنس میں 10ملزمان نامزد ہیں ۔اٹھارہ ماہ گزرنے کے باوجود ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ہے۔
تازہ ترین