• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی اجلاس میں شہباز شریف جا سکتے ہیں تو باقی وزرائے اعلیٰ کیوں نہیں،علی زیدی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے او آئی سی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی شرکت کے معاملے پر وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو پارلیمان میں طلب کیا جائے اور اس شرمناک حرکت پر جواب طلبی کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شریف کب تک پاکستان کو ذاتی جاگیر کی طرح ہانکتے رہیں گے ۔بیت المقدس کے مستقبل کے حساس ترین معاملے کو بھی شریفوں نے نہیں بخشا ۔قبلہ اول کے مستقبل پر بلائے گئے اجلاس میں شہباز شریف اپنی شکل دکھانے پہنچ گئے ہیں ۔ علی زیدی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم وضاحت کریں کہ کیا خارجہ معاملات انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔او آئی سی اجلاس میں شہباز شریف جاسکتے ہیں تو پرویز خٹک اور باقی تین وزرائے اعلیٰ کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ پارلیمان کے چہرے پر رسید کئے گئے اس طمانچے کا نوٹس لیں اور وزیر اعظم کو ایوان میں طلب کرکے اس شرمناک حرکت پر وضاحت طلب کی جائے۔
تازہ ترین