• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبصحت اور توانا ہیں،ترجمان

لاہور (نمائندہ جنگ) عالمی شہرت یافتہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان روبصحت اور توانا ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے حوالےسے خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ ایسی خبروں سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پاکستانی عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ایسی خبریں پھیلانے والے ملک دشمن عناصر ہیں وہ ملک اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔ ترجمان ڈ اکٹر عبدالقدیر خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ شوکت ورک نے جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پوسٹیں انتہائی افسوسناک ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں،جھوٹی خبریں پھیلانے والے عناصر کے کے خلاف ایف آئی اے میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرینگے۔
تازہ ترین