• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیشرفت کیلئے کار بند ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کی پیش کردہ 11 تجاویزکو مسترد کئے جانے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشاورت کے جمہوری اصول پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمان میں موجود تمام فریقین کی تجاویز کو احترام کی نظر سے دیکھتی ہے۔ حلقہ بندیوں پر قانون سازی ایک اہم آئینی اور جمہوری تقاضہ ہے اورحکومت آئینی ، پارلیمانی اور جمہوری روایات کے مطابق اس معاملے پر پیشرفت کے لیے کاربند ہے۔
تازہ ترین