• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی گیلانی وفاق کے بھی وکیل ہیں وہ کس طرح چیئرمین پیمرا کا دفاع کر سکتے ہیں، شاہد اورکزئی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تقرری کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی، بدھ کو فاضل جسٹس نے احمد قریشی، شاہد اورکزئی اور آصف حسین کی درخواستوں کی سماعت کی تو شاہد اورکزئی نے جوابی دلائل پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ابصار عالم اوپن سوسائٹی انسٹیٹیوٹ کے کنٹری ڈائریکٹر ہیں ، یہ تنظیم غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے،دیگر ممالک میں چیئرمین پیمرا فحاشی کی روک تھام کے لئے تعینات کیا جاتا ہے جبکہ ابصار عالم فحاشی کو فروغ دینے والی تنظیم کےکنٹری ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں نے علی گیلانی کے چیئرمین پیمرا کی جانب سے پیش ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا اور کہا کہ علی گیلانی وفاق کے بھی وکیل ہیں وہ کس طرح چیئرمین پیمرا کا دفاع کر سکتے ہیں۔ شاہد اورکزئی کے جوابی دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین