• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور کے پی کے نے او پی ایف دفاتر پر کوئی جواب نہیں دیا ، پاکستانی مسائل کا شکار ہیں، بیرسٹر امجد ملک

ٹوکیو (عرفان صدیقی) اوورسیز پاکستان فائونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے چاروں صوبوں میں او پی ایف دفاتر کے قیام کے خواہاں تھے جس کے لیے کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو خطوط بھی تحریر کیے تھے تاہم سندھ اور خیبر پختوانخوا کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے باعث سندھ اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے سبب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل نہ ہونا افسوسناک ہے جس سے تمام حکومتوں کو گریز کرنا چاہئے ، پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا جس سے ہزاروں کی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ کراچی اور پشاور سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے لیکن صوبائی حکومتوں کے عدم تعاون کے سبب بے بسی کا سامنا ہے تاہم وہ ایک بار پھر تمام سندھ اور کے پی کے کے چیف سیکرٹریز کوخطوط تحریر کریں گے تاکہ او پی ایف کو تمام صوبوں میں بھی فعال کیا جاسکے ۔
تازہ ترین