• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکلوں میں تصادم، مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک، 5 زخمی، گیس سلنڈر پھٹ گیا

خیرپور + ڈگری + شہدادپور(بیورورپورٹ+ نا مہ نگاران) موٹر سائیکلوں میں تصادم،مختلف و ا قعا ت میں9 افراد ہلا ک ،  5زخمی،گیس سلنڈر پھٹ گیا ، خیر پور لقمان میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے محمد پنجل لاشاری جاں بحق ہو گیا واقعے کے متعلق بتایا گیا ہے کہ محمد پنجل لاشاری اپنے گھر میں بیٹھے تھے کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی اور محمد پنجل آگ کی لپیٹ میں جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جس کو نازک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ فیض گنج مہران نیشنل ہائی وے پر کار کے موٹر سائیکل ٹکر انے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد یاسین میمن جاں بحق ہو گیا ۔ دریں اثنا احمد پور میں 25سالہ سید نسیم شاہ نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اس کی حالت خراب ہونے پر رشتے داروں نے نازک حالت میں ا س کو اسپتال پہنچایا ۔ڈگری دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، تین افراد زخمی، ایک شخص کی حالت تشویشناک ،تفصیلات کے مطابق ڈگری میرپورخاص روڈ پرگورنمنٹ ہائی اسکول میرواہ گورچانی کے سامنےدو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد 70سالہ حاجی گل خان ولد صالح خان، 60سالہ ویرجی کولہی ولدہوشی کولہی اور 30سالہ امولکھ کولہی ولد مشو کولہی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر میرواہ گورچانی لایا گیا جہاں حاجی گل خان کو تشویش ناک حالت میں ضلعی سول اسپتال میرپور خاص منتقل کر دیا گیا ۔ میرواہ اسپتال کی ایمبولینس ایک ماہ سے بیٹری نہ ہو نے کی وجہ سے ناکارہ کھڑی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔موٹر سائیکل سوار سترہ سالہ سنگیتا بنت کھیمو میگھواڑ اچانک چلتی موٹر سائیکل سے روڑ پر گر نے سے  پیچھے سے آنے وا لی تیز رفتار موٹر سائیکل کی ز د میں ٓا کر ہلاک ہو گئی۔نصرپور پالی جانی کے گاوں بخش باٹی میں چور دکان کے تالے توڑ کر سامان اور نقد ر قم چرالے گئے۔ شہدادپور گاؤں گدڈ آپن کے نوجوان نظیر احمد  لاکھا نے بیروزگاری سے تنگ آکر خودکشی کر لی۔ خیرپور ناتھن شاہ گاؤں بھنگر میں اچانک کرنٹ لگنے کے نتیجے میں نوجوان رفیق بھنگر ھلاک ہوگیا۔جبکہ بائی پاس کے مقام پر تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گاؤں فتح پور کا رھنے والا پنھل باگڑی زخمی ہوگیا۔مدیجی میں گھر کے فرج سے اچانک  کرنٹ لگنے کے نتیجے میں اڑھائی سالہ عیان علی ہلاک ہو گیا۔ یونین کونسل فرید آباد کے گاؤں گرکن کا نوجوان فاروق احمد پنہور اچانک چلتے ہوئے تھریشر میں میں پھنس  ھلاک ہوگیا ۔علاوہ ازیں گاؤں مزار جمالی میں نوجوان افضل پنھور شدید سردی لگنے کے نتیجے میں ھلاک ہوگیا۔ نصرپور پالی جانی کے گاوں بخش باٹی میں چور دکان کے تالے توڑ کر سامان اور نقد ر قم چرا کرلے ۔
تازہ ترین