• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ،گیس لوڈشیڈنگ نےلوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی

کندھ کوٹ(نامہ نگار) گیس لوڈشیڈنگ نےلوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ صبح سویرے طلبہ اورملازم پیشہ افراد ناشتہ کئے بغیر گھر سے نکلنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ سید زاہد علی شاہ جیلانی،سنتوش کماراگرول،جے رام سچدیو،آغاعبدالفتح پٹھان ودیگرکاکہناتھاکہ گھریلو صارفین گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سخت پریشان ہیں بچے ناشتہ کئے بغیر اسکول جانے پر مجبورہیں۔ انکا کہناتھا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیں جبکہ کندھ کوٹ میں گیس کے 41کنوئیں ہونے کے باوجودگھریلوصارفین گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔
تازہ ترین