• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو ٹاوٴن کمیٹی کے 4پی پی کونسلرز کرپشن کیخلاف احتجاجاً مستعفی

گھارو (نامہ نگار) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے گھارو ٹاؤن کمیٹی کے 4 کونسلروں جن میں 2جنرل کونسلرز اسد عمرانی محمد سعید ایک نوجوان کونسلر کی نشست پر منتخب ہونے والے امتیاز علی اور خواتین نشست پر منتخب ہونے والی نازیہ شیخ شامل ہیں نے اپنے تحریری استغفے پارٹی کے مرکزی چیئرمین صوبائی اور ضلعی صدرور اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گھارو کو ارسال کر دئیے ہیں۔ چاروں کونسلروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گھارو ٹاؤن کمیٹی میں ہونے والی مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن، شہر میں ترقیاتی کاموں کے نام پر بدعنوانیوں، شہر میں ناقص منصوبہ بندی اور صفائی کے نظام کے خلاف مسلسل آواز اٹھاتے رہے، 9 روز تادمرگ بھوک ہڑتال کی، گھارو سے بلاول ہاؤس تک پیدل لانگ مارچ کیا، صوبائی و ضلعی قیادت کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا مگر ہر بار تسلی تو دی گئی مگر داد رسی نہیں ہوئی جس پر مجبور ہو کر احتجاجاً استغفے دینے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ کونسلروں کی نشست سے استغفے دے رہے ہیں، تاہم وہ پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔
تازہ ترین