• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو مسائل کی دلدل میں دھکیلاجا رہاہے، صابر قائم خانی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے اپنے بیان میںکہاہے کہ صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اور ڈی جی ایچ ڈی اے نے شہر کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم کردیا ہے، گندے اور بدبودار پانی کی فراہمی ڈی جی ایچ ڈی اےاور ایم ڈی واسا کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر کو مسائل کی دلدل میں دھکیلاجا رہاہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارباب اختیار سندھ کے شہریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیں اور شہریوں کو بنیادی مسائل سے نجات دلوائیں۔
تازہ ترین