• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکینوں کے احتجاج پر پولیس کا آتش بازی کے گودام پرچھاپہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پھلیلی میں دو روز قبل پٹاخے اور آتش بازی کے گودام میں دھماکے اور دو منزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے پر علاقہ مکینوں اور یونین کونسل نمبر 16کے چیئرمین کے احتجاج اور مطالبے پر پھلیلی پولیس کا آتش بازی کا سامان بنانے والے سلیم اللہ کے دوسرے گودام پرچھاپہ، تالے توڑ کر بھاری مقدار میں پٹاخے، آتش بازی کا سامان اور تیاری میں استعمال ہونے والا بارودی مواد برآمد کرلیا ہے، 3 سوزوکیوں میں بھرکر سامان تھانے لایا گیا، پولیس کے مطابق برآمد شدہ آتش بازی کا سامان لاکھوں روپے مالیت کا ہے۔
تازہ ترین