• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر عمران بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت، فوری معطل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ایک اور کرکٹر کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے واڈا کے قوانین کی وجہ سے دو سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سوئی ناردرن گیس سے تعلق رکھنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر عمران بٹ کا قائد اعظم ٹرافی کے دوران لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہےجس کے بعد انہیں فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران معمول کے مطابق مختلف 15 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ووڈا قوانین کا اطلاق کرتے ہوئے گاہے بگاہے کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لئے جاتے ہیں، ضوابط کے مطابق گرفت میں آنے والے عمران بٹ پر 2 سال کیلیے کرکٹ کے دروازے بند کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنا آخری فرسٹ کلاس میچ 2 نومبر کوواپڈا کے خلاف کھیلا تھا۔ 27 دسمبر 1995 کو پیدا ہونے والے عمران بٹ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ہیں۔ وہ قومی سیزن میں عمران بٹ لاہور لائنز، لاہور قلندرز اور لاہور شالیمار کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
تازہ ترین