• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین نیٹ بال،پاکستان نے بھارت اور سنگاپور کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوالالمپور میں ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے دن بدھ کو پاکستان ٹیم چھائی رہی۔ پاکستان نے ایک ہی دن میں دوٹیموں کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے سنگاپور کی ٹیم کو 72۔ 55 گولز سے شکست سے دوچار کیا۔ بھارت کے خلاف میچ میں بھی پاکستان ٹیم چھائی رہی ۔ پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سخت مقابلے کے بعد بھارت کو 41۔ 70شکست دے دی اور چار پوائنٹ حاصل کر لیے ہیں، پاکستانٹوٹل 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد اختر، عابد علی، علی رضا، محبوب شاہ ، محمد خورشید اور نصیب رضا نے بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف جمعرات کی شام چار بجے کھیلے گا۔
تازہ ترین