• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کشوں کے بچوں کی نمایاں پوزیشنز با عث فخر ہے، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ محنت کے تحت ورکرز ویلفیئر بو ر ڈ کے ورکرز ما ڈل اسکول لا نڈھی ،کو رنگی اور نیو کرا چی میں پڑ ھنے والے محنت کشو ں کے بچو ں کی میٹرک اور ٹیکنیکل بورڈز میں نما یا ں پو زیشنز با عث فخر ہے۔ وہ مذکورہ امتحانات میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر نے والے طلبہ کے اعزا ز میں ہونے والی سالا نہ تقریب تقسیم ایوارڈز سے خطاب کررہے تھے، جو شیخ زید اسلامک سینٹر، کرا چی یونیورسٹی میں منعقد کی گئی،صو با ئی وزیر نے کہا کہ جن بچو ں نے میٹرک اور ٹیکنیکل بو ر ڈز میں نما یا ں پو زیشنز حا صل کیں ان کے کیش ایوارڈ کی رقم پہلی پو زیشن کے لئے 50ہزار سے بڑھا کر ایک لا کھ رو پے ،دو سری پو زیشن کے لئے 45ہزا ر سے بڑ ھا کر 75ہزا ر اور تیسری پو زیشن کے لئے رقم 40ہزا ر سے بڑ ھا کر 60ہزا ر روپے کر دی گئی ہے ۔جبکہ تقریب میں ٹیبلو پیش کر نے والے بچو ں کےلئے صو با ئی وزیر نے اپنی جیب سے نقد انعام دینے کا اعلا ن کیا۔ ناصر شاہ نے کہا کہ محنت کشو ں کا جو بچہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرے گا یا انجینئرنگ یو نیورسٹی اور میڈیکل یو نیورسٹی میں میر ٹ پر داخلہ لے گا، اس کے تما م اخرا جا ت ،محکمہ محنت سندھ اور ورکرز ویلفیئر بو ر ڈ بر دا شت کرے گا۔قبل ازیں صو با ئی وزیر نے نما یا ں پو زیشن حاصل کر نے والے طلبا ءو طالبا ت میں کیش ایوارڈ اور تعریفی اسنا د تقسیم کیں ۔
تازہ ترین