• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن، عرب اتحاد کے فضائی حملے، 30افراد جاں بحق

دبئی (رائٹرز، جنگ نیوز) یمن میں عرب عسکری اتحاد کے متعدد فضائی حملوں میں 30افراد جاں بحق ہو گئے ۔یمنی باغیوں کے زیراہتمام چلنے والی ٹی وی کے مطابق یہ بمباری صنعاء میں حوثیوں کے زیر قبضہ جیل پر کی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران ملٹری پولیس کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایاگیا۔ ان فضائی کارروائیوں میں 80سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔اس سے قبل باغیوں کا کہنا تھا کہ علی الصبح ملٹری پولیس کے کمپائونڈ جہاں حراستی مرکز قائم ہے پر ہونے والے ان فضائی حملوں میں 12 افراد مارے گئے جو تمام قیدی تھے۔ باغیوں کے حالیہ بیان میں ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ آیا اس میں کتنے قیدی تھے اور کتنے حوثی باغی شامل تھے۔
تازہ ترین