• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاباما الیکشن،ری پبلکنز کو شکست، ڈیموکریٹ امیدوار سینیٹر منتخب

کراچی (نیوزڈیسک) امریکا کی جنوبی ریاست الاباما سے خالی ہونے والی امریکی سینیٹ کی نشست پر خصوصی انتخاب میں ڈیموکریٹ پارٹی کے ڈگ جونز ری پبلکن امیدوار رائے مور کو ہرا کر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ الاباما کا شمار امریکا کی انتہائی قدامت پسند ریاستوں میں ہوتا ہے اور ڈگ جونز گزشتہ 25 برسوں میں یہاں سے سینیٹ کے رکن منتخب ہونے والے پہلے ڈیموکریٹ ہیں۔منگل کو ہونے والی ووٹنگ کے نتائج کے مطابق ڈگ جونز نے انتہائی کم مارجن سے ریاست میں فتح حاصل کی۔ انہیں اپنے ری پبلکن حریف کے 4ء48 فی صد ووٹوں کے مقابلے میں 9ء49 فی صد ووٹ ملے۔
تازہ ترین