• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوانی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، شاہ سلمان

ریاض (جنگ نیوز) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک سے بدعنوانیوں کے خاتمے اور ترقی کے عمل میں شہریوں کی شرکت کی ضرورت پر زوردیا ہے۔وہ الریاض میں بدھ کو سعودی شوریٰ کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں میں اہم اور نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نجی شعبے کو بااختیار بنائیں گے اور اس کی ترقی کے عمل میں شراکت بڑھانے کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
تازہ ترین