• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیاوی اور دینی تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن حکومتی اداروں کا ان اداروں خاص طور پر دینی درس گاہوں کو خیرات و صدقات کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا سراسر زیادتی ہے کیونکہ یہاں اکثریت ان لوگو ں کے بچوں کی داخل ہوتی ہے جن کے والدین دو وقت کی روٹی بھی نہیں برداشت کرسکتے۔ گھر گھر جا کر روٹی و سالن اکٹھا کرتے معصوم بچے ہم سب کے سامنے ہیں۔ اور ہم اس بات کی توقع کیسے کر سکتے ہیں کہ لوگوں کے ٹکڑوں پر پلنے والے یہ بچے مفید شہری بنیں گے۔ لہٰذا دینی درسگاہوں کو خودمختاری کے ساتھ دیگر تعلیمی مراکز کی طرح مراعات دی جائیں، دینی تعلیم کو سرکاری حیثیت دی جائے، دینی مدارس کو طب کے مختلف شعبہ جات کی طرز پر تسلیم کیا جائے اور امتحانات، اسناد اور دیگر امور کو یونیورسٹی سے ملحق کیا جائے۔
(سعدشفیق)
saad.shafique@gmail.com

تازہ ترین