• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ایمپائر کا دور چلا گیا،جمہوریت کے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو جائینگے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

Todays Print

سبی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اب ایمپائر کا دور چلا گیا،موجودہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت ضرور پورا کریں گی اور جمہوریت کے دشمن اپنے عزائم میں ناکام ہو جائینگے۔ سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کی بحالی کے بعد عوام کی آمد ورفت میں آسانی کے ساتھ خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہو گا،نیشنل لاجسٹک سیل کے ماہر و تجربہ کار انجینئرز کے زیر نگرانی سیکشن کی بحالی کاکام اپریل2018تک تکمیل تک پہنچ جائے گا،سبی ریلوے اسٹیشن کاشمارملک کے جدید ترین ریلوے اسٹیشنوں میں ہوگا،بلوچستان کی ترقی کے دشمن رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کے دشمن ملک سے رقم لیکر بلوچستان میں تخریب کاری کرنے والے بیرون ممالک میں آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں،بلوچستان کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں بندوق کی بجائے قلم دینا چاہتے ہیں،سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کے ساتھ شاہراہ بھی جلد تعمیر کی جائیگی،مستحکم پاکستان کے لیے پرامن بلوچستان ناگزیر ہے ،قیام امن کے لیے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

تازہ ترین