• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان، جہانگیرترین نااہلی کیس، سپریم کورٹ آج فیصلہ سنائے گی

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ آج تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر خان ترین کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی بنیاد پر ان کی عوامی عہدہ کے لئے نااہلیت کے حوالے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرے گی ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطابندیال اورجسٹس فیصل عرب پرمشتمل تین رکنی بنچ نے درخواستوں کی طویل سماعت کے بعد 14نومبر 2017کو کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اس پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔

تازہ ترین