• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوجھ اترگیا،خطرے کی بواسلام آبادکی فضاؤں سے محسوس کی،ایازصادق

Todays Print

اسلام آباد (ایجنسیاں)سپیکر قومی اسمبلی سر دارایاز صادق نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری نہ ہونے سے متعلق بیان دینے کے بعد میری چھاتی سے بوجھ اترگیا ‘سیاسی نظام کو درپیش خطرہ ٹالنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں‘امیدہے کہ خطرہ ٹل جائے گا۔وہ جمعرات کو جرمن کمپنی بوش ہوم اپلائنسرکے اسلام آباد میں پہلے شوروم کی افتتاحی تقریب سے موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کررہے تھے ۔ایازصادق کا کہنا تھاکہ اسمبلیوں کی مدت پوری نہ ہونے سے متعلق خدشات کا اظہار کرنے کے بعداب میںکافی سکون محسوس کررہا ہوں ‘ میری چھاتی سے بوجھ اترگیاہے‘جب اسپیکر سے پوچھا گیا کہ آپ نے اس خطرے کی بوکہاں سے محسوس کی ہے توا سپیکر نے جواب دیا میں نے اسلام آباد کی فضاؤں سے خطرے کی بومحسوس کی ہے ۔ان کا کہناتھاکہ خطرے کو ٹالنے کے لیے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘انشا اللہ خطرہ ٹل جائے گا۔

تازہ ترین