• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی ملکان نے فاٹا خیبر پختونخوا انضمام فیصلہ مسترد کر دیا

Todays Print

جمرود(نمائندہ جنگ)تحصیل جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار میں قبائلی عمائدین کا گرینڈجرگہ منعقد ہوا جس میں سرکردہ ملکان ملک وارث، ملک منان ملاگوری، ملک صلاح الدین، ملک بہادر شاہ ،ملک نادر منان ، ملک اسماعیل، ملک عبدالرزاق اور دیگر نے شرکت کی، جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ فاٹا کو کے پی کے میں ہرگز ضم نہیں ہونے دیں گے،پولیس ،تھانہ کچہری اور پٹوار کا نظام قبول نہیں اگر کسی بھی فرد نے پولیس تھانہ کیلئے جگہ د ی تو اس فرد کو جرمانہ کیا جائیگا، فاٹا میں قبائلیوں نے جو قربانی دی ہے اسکا صلہ ہمیں انضمام کی صورت میں منظور نہیں، سب سے پہلے امن اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے پھر قبائلیوں سے فاٹا کے مستقبل کے حوالے رائے لیکر اصلا حا ت لائی جا ئیں، ایف سی آر میں ترامیم کی جائے،شمالی وزیر ستان سے خاصہ دار فورس کے صوبیدار میجر سید جلال نے جرگہ سے خطاب میں کہا کہ ہماری کارکردگی پولیس سے زیادہ بہتر ہے حکومت وسائل دے تو نہ صرف اپنے علاقوں بلکہ پورے ملک کی حفاظت بہتر طریقے سے کر سکتے ہیں جرگہ شرکاء نے احتجاجی مظاہر ہ بھی کیا جو باب خیبر کے مقام پر آکر پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

تازہ ترین