• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے گرد اقامہ ایک گھنٹی بن چکا ہے، اعتزاز احسن

لاہور(نمائندہ جنگ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نےکہا کہ ن لیگ کے گرد اقامہ ایک گھنٹی بن چکا ہے جو ڑن ٹن بج رہا ہے ، اقامہ صرف حکومت سے نکالنے کیلئے ہی نہیں بلکہ سزا کیلئے بھی کافی ہے قومی اسمبلی کی معیاد مکمل ہونے سے متعلق بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی لچھے دار بات کی ہے کہ ایک طرف وہ کہتے ہیں کہ اسمبلی چلتی نظر بھی نہیں آتی اور دوسری جانب وہ کہتے ہیں وہ اسے چلائیں گے بھی، عدلیہ سے اب بھی ن لیگ کو ریلیف مل رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وطیرہ بن گیا ہے کہ ان دیکھے ہاتھوں پر الزام عائد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ نام بھی نہیں بتاتی کہ ان کے خلاف سازش کون کر رہا ہے، مسلم لیگ ن ایک ہی وقت میں حکومت میں بھی ہے اور اپوزیشن بھی ہے ، فوج مسلم لیگ ن کے خلاف سازش نہیں کر رہی، نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار کر روتے ہیں کیوں نکالا، ایک ملک کا وزیراعظم ہو کر غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کر رہے ہیں اس لیے انھیں نکالا گیا ، تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور جلد مسائل کا حل نکل آئے گا۔
تازہ ترین