• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح کیپ پہننے سے کوئی قائداعظم نہیں بن سکتا ،طلال چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خان صاحب یہ تو بتائیں کہ مصطفٰی کمال سے خفیہ ملاقات کس نے کرائی تھی ، کل یہ نہ ہو کہ مصطفیٰ کمال پریس کانفرنس کریں اور بتا دیں کہ ملاقات کس نے کرائی تھی،جناح کیپ پہننے سے کوئی قائداعظم نہیں بن سکتا ، عمران خان کو جناح کی کیپ نہیں پہننی چاہیے بلکہ جن کے وہ داماد ہیں ان کی کیپ پہنیں۔عمران خان کو جو دولہا بنا رہے ہیں یہ بارات نہ 2013میں آئی تھی اور نہ 2018میں آئے گی ، مشرف کی سوچ رکھنے والوں نے پہلے بھی دھرنے دیئے آئندہ بھی پروگرام بنا رہے ہیں۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جن کا فاٹا اصلاحات سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا،فاٹا اصلاحا ت کا آغاز مسلم لیگ (ن) نے کیا مکمل بھی یہی کرے گی ، حلقہ بندیوں کا بل سینیٹ ایجنڈے پر کئی مرتبہ آیا لیکن ووٹنگ نہیں ہوئی ، جمہوریت کی بات کرنے والی جماعتیں ہی روڑے اٹکا رہی ہیں ۔
تازہ ترین