• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ ووٹنگ مشینوں نے دوران پولنگ کام چھوڑ دیا تھا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے بائیومیٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی کارکردگی رپورٹ پارلیمنٹ میں جمع کروا دی ، رپورٹ کے مطابق دوران استعمال کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی بیٹریوں نے کام چھوڑ دیا تھا، 12فیصد ووٹرز کی بائیومیٹرک پر تصدیق نہ ہوسکی، ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بایئو میٹرک مشینوں کی کارکر د گی سے متعلق رپورٹ سینیٹ،قومی اسمبلی، وزارت پارلیمانی امورکو بھجوا دی ہے ، رپورٹ کے مطابق کچھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی بیٹریاں دوران پولنگ کام چھوڑ گئیں، جبکہ 12 فیصد ووٹرز کے نشان انگوٹھا کی بائیومیٹرک پر تصدیق نہ ہوسکی، بائیومیٹرک مشینز کے استعمال کیلئے نادرا کو ڈیٹا بیس بہتر بنانا ہوگا۔ الیکشن کمیشن ان مشینوں کے مزید تجربات کرے گا، این اے 120 اور 4 کے ضمنی انتخاب میں بائیومیٹرک و الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تجرباتی طور پر کیا گیا تھا ۔ 
تازہ ترین