• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران صاحب آپ ملزم اور اشتہاری ہیں اس لئے استعفیٰ دیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب آپ ملزم اور اشتہاری ہیں اسلیئے استعفیٰ دیں،چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں، زکوٰۃ کے پیسے سے جوا کس نے کھیلا ، عمران خان پوری قوم کو بتائیں کہ وہ رات کے اندھیروں میں چور دروازے سے کس کو مل رہے ہیں، زکوٰۃ کے پیسے سے جوا کس نے کھیلا ، پی ٹی آئی کے لیے فارن فنڈ نگ کہاں سے آئی اور اندر سوراج اور بیری شنپ کون ہیں، خیبرپختونخوا کا احتساب کمیشن کیوں بند ہے، بنی گالا کا گھر کس منی لانڈ رنگ سے بنا، عمران صاحب آپ اس وقت دہشت گردی کی عدالت، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ملزم اور اشتہاری بھی ہیں اس لئے استعفیٰ دیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ انہیں 2014 ء میں کس ایمپائر کی انگلی کا انتظار تھا، انہوں نے خیبرپختونخوا میں 4 سال میں کیا کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ آپ نے پارلیمنٹ، سرکاری ٹی وی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کیوں کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے اندر وہی باتیں کر رہے ذہیں جو آئین کا دشمن پرویز مشرف ملک سے باہر بیٹھ کے کر رہا ہے۔
تازہ ترین